Headlines
ہیڈلائینز
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر نجی مارکی میں خصوصی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، انتظامی و پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ہمیشہ ہی امن و سلامتی کا گہوارہ رہا ہے، امن و سلامتی کے فروغ اور باہمی بھائی چارے علماء کرام کاکردار نہایت اہم ہے، ضلع میں امن کی فضا قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء اپنے خطبات میں امن و سلامتی کا درس دیں، ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کی قدر کریں کوئی ایسا فعل نہ کیا جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام مجالس و جلوسوں کی سیکورٹی و دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے گئے ہیں، جلوسوں کے روٹس کی صفائی ، پیچ ورک کروایا جارہا ہے۔ مجالس و جلوسوں کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ منتظمین جلوس و مجالس وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں مقررہ اوقات میں جلوس و مجالس کی اجازت ہوگی صرف لائیسنس ہولڈر جلوس و مجالس کی اجازت ہوگی، میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹٹیز اپنی اپنی حدود میں جلوس کے روٹ، مجالس، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی، سیوریج لائنوں کی صفائی، روٹس کلئیرنس پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے لئے بہترین اقدامات کیے ہیں فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا یے، ضلع بھر میں 4 ہزار سے زائد جوان سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں