Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال ، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال منگوال کا اچانک دورہ کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائز ہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈز ، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق صحت عامہ کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جارہی ہیں، ہسپتالوں میں مفت اددویات اور ٹیسٹوں میں سہولت فراہم کی جارہی ہے، مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں صحت عامہ کی سہولیات کے حوالے سے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔