Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منگوال میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن اود ریسکیو سینٹر 1122 اور ساروکی پل پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ ، ایکسئسن بلڈنگز محمد باسط ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگوال میں پولیس اسٹیشن اور ریسکیو 1122 کی عمارات پر تیزی سے کام جاری ہے، ریسکیو 1122 کی بلڈنگ پر 116 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فنڈز کا درست استعمال کریں اور جہاں ضرورت ہو فوری طور پر متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کے رجوع کیا جائے تمام منصوبوں کومقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ تمام منصوبوں پر کام کی رفتا کو تیز کیا جائے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیس سٹیشن منگوال کی زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا، کوالٹی میٹریل کے استعمال اور بروقت تکمیل کے لئے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی میٹریل کی باقاعدہ سے ٹیسٹنگ کروائی جائے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ساروکی پل کا دورہ کیا اور پل کی مرمت کے کام جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پل کی مرمت کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔