Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول گجرات اور گورنمنٹ ہائی اسکول منگوال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ کرسچن اسکول میں ارلی مارننگ کیمپس کا افتتاح کیا اور بچوں میں کتابیں اور بیگز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر سی ای ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد اور دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی کے آلات کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولز میں صفائی، برقی آلات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز ہیڈز باقاعدگی سے اسکولزکا دورہ کریں، اسکول میں موجود فرنیچر و دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے پیش نظر اسکولز میں پانی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ اسکولز کے سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔دورہ کے موقع پر انہوں نے بچوں سے تدریسی سوالات کئے اور کرچن سٹوڈنٹ طلبا سے ملاقات کی اور انکے میعار تعلیم میں مزید بہتری کے لئے ہدایات دیں، سکولوں کے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل ہونے پر ایجوکیشن ٹیم کو سراہا۔