Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے جلالپور جٹاں، جی ٹی ایس چوک، جیل چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے رتی ڈسپوزل اسٹیشن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے لالہ موسیٰ ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کئے اور بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بتایا کہ شہر سے پانی کا اخراج جاری ہے، ڈسپوزل اسٹیشن پوری استعداد کے ساتھ کام۔کررہے ہیں، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں جلد شہر سے پانی کا۔نکاس کردیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے کہا کہ کھاریاں، لالہ موسی کے مختلف علاقوں سے نکاس کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے تمام میونسپل کمیٹیوں میں ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، دریاوں میں پانی کی صورتحال کنٹرول میں ہے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 69550 کیوسک جبکہ اخراج 38277 کیوسک ہے، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 65055 کیوسک ہے