پٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات بھمبر روڈ بحالی منصوبہ بھلیسر موڑ تا دولت نگر، اور زیر تعمیر سروس موڑ فلائی اور کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات بھمبر روڈ بحالی منصوبہ بھلیسر موڑ تا دولت نگر، اور زیر تعمیر سروس موڑ فلائی اور کا دورہ کیا، محکمہ ہائی وے کے افسران نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بھلیسر موڑ تا دولت نگر 8.4 کلومیٹر روڈ پر 300 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، سروس موڑ فلائی روڈ کی تعمیر میں روکاٹوں کو دور کیا جارہا ہے، سروس موڑ فلائی اور کی تعمیر پر 2095 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ گیپگو منصوبوں میں راہ میں آنے والے پولز کو فوری ہٹائے، تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جہاں فنڈز درکار ہیں فوری متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کے لیے رجوع کیا جائے، عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ضلع انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تعمیر میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے، غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی