District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، ف
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی کے آلات کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولز میں صفائی، برقی آلات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز ہیڈز باقاعدگی سے اسکولز جس دورہ کریں، اسکول میں موجود فرنیچر و دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے پیش نظر اسکولز میں پانی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جامع اسکول میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈسٹریبیوشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ خواتین کو عزت و احترام کے رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، رقوم کی منتقلی میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے، پراسس کو آسان بنائیں اور آنے والے سائلین کی راہنمائی کی جائے ۔