Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر چیف افیسر میونسپل کارپوریشن/ ضلع کونسل گجرات ملک ابرار نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے سی او ملک ابرار نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، شیدید بارش کے دوران بھی ایک گھنٹہ کے اندر شہر سے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے گی، نکاسی آب کے لیے خصوصی سینٹری اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو چیک کی جائے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل رکھا جائے، خراب موٹروں اور مشینری کو فوری درست کیا جائے، بارش کے دوران بجلی نہ ہونے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کے لئے بیک اپ جرنیٹر کا انتظام کیا جائے، مون سون کی بارشوں میں شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ بارش کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، انہوں نے کہا ہے کہ نکاس آب کو یقینی بنانے کے لئے، بولے، نارووالی، کالرہ، جی ٹی ایس چوک، جناح چوک، گلزار مدینہ، مرغزار کالونی، ماڈل ٹاؤن و دیگر ڈسپوزل سٹیشنز کو فنکشنل کیا جا رہا ہےاور نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔