Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول کا دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اسکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز، لیبز کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اسکولز کے سازوسامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، چھتوں، لان کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے، بارشوں کے دوران اسکولز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کے موسم کے پیش نظر سرکاری اسکول پر خصوصی توجہ دی جائے، اسکول ہیڈز باقاعدگی سے اسکولز کا دورہ کریں اور تمام ےر معاملات کی نگرانی کریں