ورلڈ ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی آگاہی کے لئے ضلع گجرات میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا، ضلع بھر میں شہریو
ورلڈ ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی آگاہی کے لئے ضلع گجرات میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا، ضلع بھر میں شہریوں کی آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر میں سمینار اور اگاہی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا، اسی سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایٹمامالوجسٹ مس ثمینہ اس موقع پر موجود تھے، سمینار کے شرکاء نے کہچری چوک تا جناح چوک آگاہی ریلی بھی نکالی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ایک مہک وائرس ہے، ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ہے،ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے اینڈروئڈ یورزز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت و دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، شادی ہالز، قبرستانوں، کباڑ خانوں، کمرشل مقامات کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مقدمات درج کروائے جائیں گے،بوگس سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے والے اور ڈارمنٹ یوزرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے کہا کہ شہری ڈینگی کی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی کا استعمال کریں۔