Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئی مویشی منڈی جلالپور روڈ بولے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مویشی منڈی میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں فنکشنل کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ و ایم سیز کی طرف سے مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے سائباں لگائے گئے ہیں، بجلی، جرنیٹر اور روشنی کا انتظام کیا گیا ہے، مویشی منڈیوں کی صفائی کے لیے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں لائیو اسٹاک اور ایمرجنسی کے لیے محکمہ صحت کے کاونٹر قائم کئے گئے ہیں، جانوروں کے پینے کے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے، تمام سہولیات ضلع انتظامیہ کی طرف سے مفت فراہم کی جارہی ہیں۔