ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سےگجرات یونین آف جرنلسٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں صدر شاہد اختر چوہدری ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سےگجرات یونین آف جرنلسٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں صدر شاہد اختر چوہدری ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان مغل ،سنئیر نائب صدر سید عاصم رضا ، نائب صدر علی انجم مرزا، نائب صدر راجہ وقاص، انفارمیشن سیکرٹری عنصر جاوید بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز سرور بٹ، جوائنٹ سیکرٹری سلیمان بٹ و ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ گجرات شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے، قیمتوں کو کنٹرول میں کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، غیر قانونی پیٹرول پمپس/ ایجنسیوں کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی آب، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں، انتظامی افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کررہے ہیں،واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہیں، خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو درست کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سیوریج مسائل کے حل کے لیے سیوریج سسٹم کا جدید نظام لایا جارہا ہے، جس سے شہر بھر میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات کی صحافتی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، صحافی عوامی مسائل کی نشاہدہی اور حل میں اپنا کردار کریں، صحافی برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عوامی مسائل کا فوری حل کیا جائے گا