Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر ماڈل ای- رجسٹریشن سینٹر اور اراضی ریکارڈ سنٹر سروس موڑ کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات میں 95 ملین روپے کی خطیر رقم سے ای-رجسٹریشن سینٹر کے قیام سے شہریوں کو ریونیو کے حوالے فوری خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، شہریوں کو کم وقت میں بہترین سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ای-رجسٹریشن سینٹر کے قیام سے رجسٹری، انتقالات پر فوری عملدرآمد ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رجسٹریشن سینٹر کی عمارت کو فوری مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں اور انہوں نے کہا ہے کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، کوالٹی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور منظور شدہ اسکوپ کے مطابق عمارت کی تعمیر کی جائے۔ سروس موڑ گجرات میں قائم ای-ریجسٹریشن سینٹر منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے اس موقع پر انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں آنے والے سائیلین سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے انکے بروقت حل کے لئے اے ڈی ایل آر و متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔