Headlines
ہیڈلائینز
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کے ریلی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال حیدر، سی او ایم سی ملک ابرار، ڈی او ماحولیات مراتب علی،صدر انجمن تاجران جاوید بٹ اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تمبل بازار، مسلم بازار میں شہریوں میں کپٹرے کے تھیلے تقسیم کئے اور شہریوں کو پلاسٹک بیگ کے استعمال کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 جون 2024 سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاجران، دکاندار حضرات، شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کردیں، ماحول کو صاف رکھنے میں تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے، دکاندار حضرات دکانوں سے پلاسٹک بیگ ختم کردیں گے اور دکانوں پر آگاہی بینرز آویزاں کریں گے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، پلاسٹک بیگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس سے بے پناہ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، پلاسٹک بیگ زمین میں تلف نہیں ہوتا ہے، جس سے آلودگی اور سیوریج لائنوں پلاسٹک بیگز پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیش آرہے ہیں، پلاسٹک بیگ کو آگ لگانے سے خطرناک مضر صحت اجزاء خارج ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنا ہوگا،شہری بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے جا تھیلا استعمال کریں،دکاندار حضرات دکانوں پر پلاسٹک بیگ کی جگہ کاغذ یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ استعمال کریں، شہری ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ گجرات کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت افزاء ماحول فراہم کیا جاسکے ۔