District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کٹھالہ دریائے چناب کے مقام پر تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈپٹی ک
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News

ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کٹھالہ دریائے چناب کے مقام پر تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ محمد طارق قریشی، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات خضر حیات بھٹی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گجرات عمر اکبر گھمن سمیت ریونیو، ہیلتھ، لائیو سٹاک، زراعت،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ آئندہ مون سون میں ہر طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور تمام وسائل کو آپریشنل کیا جا چکا ہے، اور ایمرجنسی کی صورت میں تمام محکموں کے مابین کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کی مشقوں کا مقصد مستقبل میں کسی ناگہانی صورت میں تمام اضلاع کے درمیان باہم کوآرڈی نیشن بہتر اور رسپانس کو موثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات نے ہیڈ مرالہ سے خانکی تک ریلیف کیمپس کے قیام، ریسکیو پوائنٹس کا تعین سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، ہنگامی صورتحال میں اجتماعی کاوش سے حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا ترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی استعداد کار، تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے،خامیوں کی نشان دہی کرکے بروقت دور کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ریسکیو 1122کے جوانوں نے دریا میں پھنسے افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے، زخمیوں کی طبی امداد کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ مہمان خصوصی نے مشقوں میں شرکت کرنیوالے تمام اداروں کی کارکردگی اور صلاحیتوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔