Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فوری ریلیف عوام تک پہنچایا جائے، ٹرانسپورٹرز حضرات ہر روٹ پر کرایوں میں کمی کریں، اور بورڈز آویزیں کریں، سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اڈوں پر مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین سمیت ضلع بھر سے ٹرانسپورٹرز اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کرایوں میں نمایاں کمی ہونی چاہیے، ٹرانسپورٹ مالکان کرایوں میں کمی کرکے فوری طور پر کرایہ نامہ اڈوں پر نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، مقرر کردہ سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اڈوں پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور گاڑیوں کو چیک کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔