Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشیاء خوردنوش کے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول پر کام نا کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات، حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات دیں۔ نان بائی، تندور مالک کو روٹی 14 روپے اور نان 20 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ زائد وصولی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گزشتہ رواں ماہ مئی کے دوران ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب8981 سے مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب کو 23لاکھ 66ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ موجود ہیں مقررہ قیمتوں پر فروخت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، اور اسپرعمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔