Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز رنیاں کے ہمراہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ کا اچانک دورہ کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائز ہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایم ایس سول ہسپتال، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز رنیاں نے حکومت پنجاب کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے ویکسین مہم کا جائزہ لیا، ہسپتال میں موجود مریضوں سے ملاقات کی انکا حالاحوال دریافت کیا۔ ویکیسن لگوانے والے بچوں سے بات چیت کی اور انکو دیجانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے مختلف وارڈز،صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق صحت عامہ کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جارہی ہیں، ہسپتالوں میں مفت اددویات اور لیب ٹیسٹ میں سہولت فراہم کی جارہی ہے، مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی