Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد پیش رفت کا جائزہ لینا اور متوقع ٹائم لائنز کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ایس ڈی او ہائیویز محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 627 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے کو رواں مالی سال 2023-24 میں مکمل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جاری پراجیکٹ کے معیار کا جائزہ لیا ہے اور متعلقہ حکام کو کم جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر اے سی کھاریاں ذوہیب ممتازاور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈولپمنٹ جہانگیر بٹ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ کی بحالی اور بہتری اہل علاقہ کی مسافت میں نمایاں کمی کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی توقع ہے۔