District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے، منصوبے سے شہری
District Government Gujrat News

ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے، منصوبے سے شہری و دور دراز کے علاقوں میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی بہترین فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کلینک آن وہیلز پراجیکٹ کے تحت علاج معالجے کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلینک ان ویلز پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انکے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ابتدائی طور پر گجرات میں 5 کلینک آن وہیلز کی گاڑیاں و عملہ کام کر رہے ہیں۔ کلینک آن ویلز پروگرام میں طبی ماہرین سے معائنہ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ کلینک آن وہیلز بنیادی ادویات کی فراہمی، حاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت سے آراستہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ کلینک آن وہیلز پروگرام میں بعد از زچگی معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے راہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہیں ،ماں بچہ کا معائنہ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں غذائی قلت کے شکار بچوں کی اسکریننگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کلینک آن ویلز منصوبے کو محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق چلایا جا رہا ہے، مریضوں کو بہترین طبی کی فراہم کی جائیں۔