Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 جون 2024 سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاجران، دکاندار حضرات، شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کردیں، ماحول کو صاف رکھنے میں تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے،5 جون تک دکاندار حضرات دکانوں سے پلاسٹک بیگ ختم کردیں گے اور دکانوں پر آگاہی بینرز آویزاں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران و نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل،سی او ضلع کونسل ملک ابرار، چیف افسران میونسپل کمیٹیز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، پلاسٹک بیگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس سے بے پناہ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، پلاسٹک بیگ زمین میں تلف نہیں ہوتا ہے، جس سے آلودگی اور سیوریج لائنوں پلاسٹک بیگز پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیش آرہے ہیں، پلاسٹک بیگ کو آگ لگانے سے خطرناک مضر صحت اجزاء خارج ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنا ہوگا،شہری بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے جا تھیلا استعمال کریں،دکاندار حضرات دکانوں پر پلاسٹک بیگ کی جگہ کاغذ یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ استعمال کریں، شہری ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ گجرات کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت افزاء ماحول فراہم کیا جاسکے ۔