District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گج
District Government Gujrat News District Government Gujrat News

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے لگائے گئے 7 روزہ میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مصطفی احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایم پی اے خالد اصغر گھرال نے میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے، میڈیکل کیمپ 27 تا 1 جون تک جاری رہے گا میڈیکل کیمپ میں ایچ آئی وی ایڈز، ہپاٹائٹس، بی سی، ٹی بی سمیت دیگر بیماریوں کی اسکریننگ کی جائے گی اور علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جیل میں موجود قیدیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت گجرات وجیل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا،قیدیوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف پروگرامز چلائے جارہے ہیں تاکہ معمولی جرائم میں ملوث افراد سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔ ایم پی اے خالد اصغر گھرال نے کہا کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کیا گیا، قیدیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، میڈیکل کیمپ کے دوران قیدیوں کی اسکریننگ کی جائے گی، اور سنگین بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کو علاج اور ادویات سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی،