Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح گلزار سروس موڑ، جی ٹی ایس چوک، ریلوے روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل کارپوریشن گجرات کی طرف سے صفائی،نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی،انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام نگرانی کررہے ہیں، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں سے غیر ضروری پودوں، گھاس، چھاڑیوں کو تلف کیا جائے، میڈینز پر لگے پودوں کی کانٹ چھانٹ اور آبیاری کا خاص خیال رکھا جائے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل اور ہیومن ریسورس کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔