Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات زبیر بلال نے کہا کہ ذخیر اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کیںطرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا یے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر موجود آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔