ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے تحصیل لیول ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت ڈن�
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے تحصیل لیول ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت ڈنگہ کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری، وارڈ، صفائی کی صورتحال سمیت ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی بنائی جارہی ہے، مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود رہیں، مریضوں کو اددویات، ٹیسٹوں کی مفت سہولیات ہسپتال کے اندر فراہم کی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے تمام۔دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، تمام تر توجہ مریضوں کی فلاح و بہبود پر صرف کیا جائے، بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ویٹرنری ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا، ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ ویٹرنری ہسپتال میں جانوروں کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔