Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شادمان تا سروس موڑ سیوریج لائن منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا، منصوبے پر کام کی رفتار اور اسکوپ کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات شہر کے لئے میگا سیوریج اسکیم پر کام جاری ہے، منصوبے کے تحت شادمان تا سروس موڑ، ہریانوالہ چوک کے اطراف سیوریج لائن بچھائی جائے گی، جامع اسکول اور جٹووکل میں ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جارہے ہیں، شادمان تا سروس موڑ اور ہریانوالہ چوک کے اطراف سیوریج لائن منصوبے کی تکمیل سے نکاسی آب میں فوری مدد ملے گی، منصوبے پر 1400 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے لیے ڈسپوزل اسٹیشن جامع اسکول میں بنایا جارہا ہے۔