District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیا
District Government Gujrat News

ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، ڈی او سپورٹس راحیل باجوہ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے جامع منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے، کام کے قابل معذور خواتین کو ترجیح بنیادوں پر ہنر سکھایا جائے گا اور ہنرمند خواتین کو مختلف اداروں میں ملازمت کے لئے مواقع پیدا کئے جائیں گے، معذور بچوں کی تعلیم کے لیے حکومت پنجاب نے اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے قائم کر رکھے ہیں، جہاں طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ تمام معذور کو بلاسود قرضہ جات، معاون آلات، فنی تعلیم فراہم کی جائے گی، ماہانہ وظائف اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں معذور افراد کو ملازمت کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام عمارتوں میں داخلے کیلئے قابل استعمال راستے، ریمپ قابل استعمال ٹوائلٹ اور لفٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بس، ٹرین، ہوائی جہاز، میں کرایوں میں خصوصی رعایت ہوگی، سرکاری و نجی اداروں میں 3 فی صد کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام سہولیات کے حصول کے لیے معذور افراد خود کو معذوری پورٹل خود کو رجسٹر کرواکر اپنا معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کریں، معذور افراد خود کو www.dpmis.punjab.gov.pk/register پر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ افراد معذوری پورٹل www.dpmis.punjab.gov.pk/login پر اپنے درست کوائف کا درج یقینی بنائیں، کسی بھی دشواری کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر سوشل ویلفیئر کے دفتر سے رابطہ۔کرسکتے ہیں