Headlines
ہیڈلائینز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست منصوبہ “کلینک آن وہیلز” کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ضلع گجرات کے لئے کلینک آن وہیلز پروگرام کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے، منصوبے سے حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی صحت اور زچگی، الٹراساؤنڈ، بنیادی لیب ٹیسٹ اور دیگر مسائل کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی بہترین فراہمی ممکن ہوسکے گی، کلینک آن وہیلز علاج معالجے کی جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، ابتدائی پور پر 5 کلینک آن وہیلز کام کریں گے، کلینک آن ویلیز پروگرام میں طبی ماہرین سے معائنہ اور ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے، کلینک آن وہیلز بنیادی ادویات کی فراہمی، حاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت سے آراستہ ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ کلینک آن وہیلز پروگرام میں بعد از زچگی معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے راہنمائی بھی فراہم کی جائے گی،ماں بچہ کا معائنہ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں غذائی قلت کے شکار بچوں کی اسکریننگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، کلینک آن وہیلز حکومت پنجاب کا شہری و دور دراز کے علاقوں میں عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک احسن اقدام ہے، اس منصوبے سے حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی صحت اور زچگی کے علاج معالجے کی جدید سہولیات گھر تک میسر ہوں گے، تمام کلینکس جدید سہولیات سے آراستہ ہیں ۔