Headlines
ہیڈلائینز
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ تابش محمود بٹ ںے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن میں میں جاری امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نے امتحانی مراکز میں طلباءو طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے طلباءکی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ طلباءو طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے،انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔