Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، کسی نان بائی، تندور مالک کو روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نائی بائی ایسوسی ایشن کے وفد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز زبیر بلال، زوہیب ممتاز، محمد اکمل اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ زائد وصولی کرنے والے نان بائیوں اور تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں کائی جاری ہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 67مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 7افرادپر 29ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں