District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
District Government Gujrat News
چوہدری شافع حسین کا گجرات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنانے کا اعلان
گجرات میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بھی بنے گا، انفراسٹرکچر کو بہتر اور نامکمل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا ایوان صنعت و تجارت گجرات میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب
لاہور 8 مئی
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات میں 10ایکڑ رقبہ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے
منصوبے پر کام کا آغاز اسی سال ہو گا، یونیورسٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا شعبہ بھی بنے گا، صوبائی وزیر نے گجرات میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 15روز میں بحال کردی جائے گی، سرامک
کالج کو بحال کرکے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، عالمی بنک کے تعاون سے گجرات کے سیورج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے یہ اعلانات ایوان صنعت و تجارت گجرات میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ
پرائس کنٹرول کے حوالے سے نئی پالیسی لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، کوشش ہے کہ پنجاب میں اسی سال سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کا کارخانہ لگے، صوبائی وزیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گجرات کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری
شجاعت حسین کے عوامی خدمت کے ویزن کے ساتھ آگے بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ گجرات میں سرامکس کے لئے انٹر نیشنل لیول کی لیب بنے گی اور گجرات کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا.
ایوان صنعت و تجارت گجرات کے صدر سکندر اشفاق نے انڈسٹری اور علاقے کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا
ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران نے چوہدری شافع حسین کووزارت کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی.
صوبائی وزیر نے پلاٹوں کی ریگولرائزیشن کے سرٹیفکیٹس صنعتکاروں میں تقسیم کئے
سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن ،ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ،ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی.