District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
District Government Gujrat News District Government Gujrat News

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایم ڈی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سدرہ یونس نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی اور انڈسٹریز اسٹیٹ 2 کے لیے تجویز کردہ جگہ کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی سمیت انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے حکام اس موقع پر موجود تھے، ایم ڈی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سدرہ یونس نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 قائم کرنے جارہی ہے، جس کے جگہ کا تعین اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے، ابتدائی طور پر مہسم روڈ کے اردگرد موضع بانٹھ، مہسی، بتوتااور برسہ کے رقبے پر تجویز کی گئی ہے، انڈسٹریل اسٹیٹ 400 ایکڑ پر محیط ہوگی، انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ جگہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے، محکمہ انہار، اربن یونٹ اور سائل ٹیسٹنگ رپورٹ کے بعد جگہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پلاٹس کی قیمت کم سے کم مقرر کی جائے گی، انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں چھوٹے انڈسٹریل یونٹس کے ساتھ ساتھ ہیوی انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا، ایم ڈی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سدرہ یونس نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب بہترین اقدامات یقینی بنارہی ہے، کاروباری و تاجر برادری کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ضلع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا اور جلد از جلد انڈسٹریل اسٹیٹ کو فنکشنل کردیا جائے گا ۔