Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کہا کہ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹرز ظہیر عباس، محمد عامر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر14کیسز سماعت کیلئے پیش کیا گیا،سنگین نوعیت کے کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔