Headlines
ہیڈلائینز
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سندس فاؤنڈیشن مرغزار کالونی کا دورہ کیا، انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات جائزہ لیا اور تھیلسمیا، ہیموفیلیا، کینسر کے مرض میب مبتلا بچوں کی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،ایڈمن افیسر طارق رشید چودری ایگزیکٹو افیسر عمران خان میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ ،ایچ ارمینجرمیر فضل عباس،لیب ٹیکنالوجسٹ سلیم بشیر رانجھافیلڈ افیسر چودری وقاص علی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کی تھیلسمیا کا مرض ایک خطرناک مرض ہے، جس کے شکار بچے انتہائی تکلیف اور مشکل سے گزرتے ہیں، سندس فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں تھیلسمیا، ہیموفیلیا اور کینسر کے مریضوں کے علاج کے علاج کے بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے،سندس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات کی فراہمی سے تھیلسمیا،ہیموفیلیا، اور کینسر میں مبتلا مریض خوشی سے زندگی گزار۔رہے ہیں، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے میں سندس فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کے لئے ڈونیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کی زندگی کے لئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کروائیں