District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے گورنمنٹ ایسوسی کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا دورہ کیا
District Government Gujrat News


ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے گورنمنٹ ایسوسی کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دونوں اداروں کے انتظامی امور، کلاس رومز و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، اور طالبات کے بنائے فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ووکیشنل اداروں میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہنر مند افراد ہی معاشرے میں باعزت روز گار کما سکتے ہیں، ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہنے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کامرس کالج کے کیپمس کے ایشو کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو قریبی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا جائے گا، اور وہاں گرلز کے ہاسٹل قائم کیا جائے، طالبات کی پڑھائی کا حرج نہیں ہونے دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ٹیوٹا کے فیصلے کے مطابق ووکیشنل کالج کو منتقل کیا جائے گا اور کامرس کالج میں اضافی جگہ پر گرلز ہوسٹل بنانے کی تجویز ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے طالبات کے بنائے فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور طالبات کی محنت اور ہنر مندی کو سراہا۔