District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا
District Government Gujrat News


ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم پاکستان پر وقار طریقے سے منایا گیا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے سرکاری افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی،پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور پولیس بینڈ نے خوبصورتی سے قومی ترانے کی دُھن بجائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، پی ایس او ٹو ڈپٹی کمشنر دانش مرزا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ڈی او پاپولیشن عمر فاروق، ڈی او کالجز طاہز عزیز ایکسائز آفیسر سلطان شاہ، عمائدین سول سو سائٹی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور کہا کہ آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد وطن کا خواب دیکھا جوقائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کے وجود کی صورت میں سامنے آیا ہمیں اپنے وطن کی ترقی،خوشحالی کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں مل کر اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانا ہے تمام سرکاری اداروں اور شہری مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایمان، اتحاداور تنظیم کا درس دیا ہے،ان سنہری اصولوں پر کا ر بند ہو کر ہم جہاں ملک کی معیشیت،سکیورٹی اور دیگر مسائل پر قابو پاسکتے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا رمضان المبارک کے مہینے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریس کو متحرک کردیا گیا ہے، مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، رمضان نگہبان پیکچ کے تحت مستحق افراد کو گھر گھر راشن کی ترسیل جاری ہے، شہریوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ گجرات کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے تمام ادارے اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او اسد مظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے لان میں شجرکاری کی۔