ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ایم پی اے خالد اصغر گھرال کے ہمراہ ماڈل بازار میں قائم فیر پرائس شاپ کا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ایم پی اے خالد اصغر گھرال کے ہمراہ ماڈل بازار میں قائم فیر پرائس شاپ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ایم پی اے خالد اصغر گھرال فیر پرائس شاپ پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی، معیار اور مقدار کو چیک کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع گجرات میں بھی رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش اور سہولت بازار قائم کردیئے گئے ہیں، رمضان نگہبان پیکچ کے تحت مستحق افراد تک گھر گھر راشن کی ترسیل جاری ہے،رمضان بازار تینوں تحصیلوں مین فنکشنل کردئیے ہیں، رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر بازار سے 13 اشیاء خوردونوش پر 25 فی صد رعائیت دی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل بازار میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر آلو، کدو، سیب، امرود، بیسن، ٹماٹر، لہسن کیلا، خربوزہ، پیاز، لیموں، کھجور، دال چنا 25 فی صد رعائت پر شہریوں کو فراہم کی جائیں گی، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر شہریوں کو اعلی معیار کی پھل، سبزیاں فراہم کی جائیں گی، اسی طرح رمضان نگہبان پیکچ کے تحت مستحق افراد کو گھر گھر جاکر راشن فراہم کیا جارہا ہے، خشک راشن میں 10 کلو آٹا، دوکلو چینی، دو کلو گھی، دس کلو بیسن، دو کلو چاول شامل ہیں، انہوں نے کہانکہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا، انتظامی افسران باقاعدگی سے اشیاء کی کوالٹی چیک کررہے ہیں، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، بیٹھنے کے لیے بہترین انتظام کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی بھی قائم کئے گئے ہیں، شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، رمضان بازاروں میں قائم سہولیات بازار میں چکن، انڈے، کریانہ آئمٹرز مارکیٹ سے کم قیمت میں شہریوں کو فراہم کئے جارہے ہیں، اشیاء کی کوالٹی کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین اشیاء خوردونوش شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں، چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ایم پی اے خالد اصغر گھرال نے کہا کہ ضلع بھر میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس میں متحرک ہیں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکچ کے تحت مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچایا جارہا ہے، یہ مستحق افراد کا حق ہے، عزت و احترام کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔