District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے رمضان مبارک سے قبل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
District Government Gujrat News


Gujrat Update : 07.03.2024 ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے رمضان مبارک سے قبل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور بتایا ہے کہ ضلع گجرات امن کا گہوارہ ہے، علماء کرام اپنے خطبات میں امن و سلامتی کا پیغام دیں، رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی سمیت پارکنگ، لائٹنگ اور دیگر بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں، نماز تروایح اور اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف الرحمن، الطاف عباس کاظمی، حکیم جواد الرحمن، جاوید بٹ، خادم علی خادم،چیف افسران سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مساجد کے اطراف صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں حکومت پنجاب نے رمضان نگہبان پیکچ کا آغاز کردیا ہے، پیکچ کے تحت مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، رمضان المبارک میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے کہا کہ مساجد، اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔