ممبران صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ملاقات
ممبران صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ملاقات، ممبران صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر مرالہ، چوہدری اعجاز رنیاں، خالد اصغر گھرال، راجہ محمد اسلم سمیت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ، ایکسئسن ہائی وے محمد آصف ملاقات کے موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ضلع بھر کی 23 سٹرکوں کی مرمت کی اسکیمیں حکومت پنجاب کو بھجوائی جارہی ہیں، مجاز فورم کی منظوری کے بعد اسکیموں پر جلد کام شروع کردیا گیا ، ابتدائی طور پر انتہائی ضروری سٹرکوں کی نشاہدہی کی گئ ہے، فنڈز کے حصول کے ساتھ ہی اسکیموں پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسکیموں کی تکمیل میں ممبران اسمبلی کے ساتھ مکمل مشاورت رہے گی ایم پی ایز کی مشاورت کے ساتھ ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں پر کام جائے گا، فنڈز کا استعمال انتہائی شفاف انداز میں کیا جائے گا، اسکیموں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پر حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد جلد از جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا اسکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ۔