District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
نجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مصوری مقابلہ 2024 کے تیسرے ض
District Government Gujrat News
پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مصوری مقابلہ 2024 کے تیسرے ضلعی مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج میں انعقاد کیا گیا جس میں 25 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ مقابلے کا دورانیہ 3 گھنٹے تھا۔مقابلےمیں شامل طلبہ و طالبات نے رنگوں کے استعمال سے اپنے خیالات کو کینوس پر تخلیق کیا ۔ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن عبداللہ امجد،فلزہ اظہر نے دوسری جبکہ قرآۃالعین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرز کو 15ہزار،10 ہزار اور 5 ہزار کے کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں بھی مقابلہ میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ ضلع کی سطح پر کامیاب ہونے والے ڈویژن کی سطح پر مقابلے میں شرکت کریں گے ۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) افضل حیات تارڑ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں، محمد اکرم خان،پرنسپل گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج ،پروفیسر افتخار حسین شاہ اور پروفیسر راشد تھے ۔