پٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ٹراما سینٹر میں نئے قائم کردہ تین آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ٹراما سینٹر میں نئے قائم کردہ تین آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، سماجی کارکن امتیاز کوثر، ڈاکٹر اعجاز بشیر، سماجی کارکن حاجی محمد شفیق، سیٹھ قمر خورشید اس موقع پر موجود تھے۔ آپریشن تھیٹر کی تعمیر کے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ کے تحت رشید شفیع فاؤنڈیشن اور برائٹو فین نے دکھی انسانیت کے لئے کی گئی۔ٹراما سینٹر میں 3 نئے اپریشن تھیٹرز آرٹھو، جنرل اور ریاض بشیر کے نام سے آپریشن ٹھیٹرز قائم کیے گئے، ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کے لیے دفاتر قائم کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سینٹر میں آپریشن تھیٹرز محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق بنائے گئے ہیں، آپریشن تھیٹر کے قیام سے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کے مغیر حضرات جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار ہیں ضلعی انتظامیہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے شہریوں کی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مخیر حضرات انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں فلاحی کاموں کی تشہیر سے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا جذبہ بڑھتا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رشید شفیع فاؤنڈیشن اور آپریشن تھیٹرز کی تعمیر میں حصہ لینے والے افراد کی کاوشوں کو سراہا