ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے نیشنل ہائے وے ڈویژن کے افسران اور فرنیچر ایسوسی ایشن کے نمایندگان کے کے ہمراہ اجلاس کی صدار
ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے نیشنل ہائے وے ڈویژن کے افسران اور فرنیچر ایسوسی ایشن کے نمایندگان کے کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ فرنیچر انڈسٹری کو ملک بھر خاص مقام حاصل ہے، فرنیچر انڈسٹری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، فرنیچر انڈسٹری کے این ایچ اے کے ساتھ شہری مسائل کا ازالہ کریں، ان خیالات کا اظہار فرنیچر ایسوسی ایشن اور این ایچ اے حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، علی انصر گھمن، حماد اسلم سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کاروباری افراد ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروباری افراد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا کسی کاروباری افراد کو تنگ نہیں جائے گا، فرنیچر انڈسٹری کے این ایچ اے کے ساتھ ٹیکس کے معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے کوشاں ہے،کاروبار کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں کاروباری افراد کے ساتھ مل کر تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔