District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ جنوری کے دوران کے کڈنی سینٹر میں 2896 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے
District Government Gujrat News


ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ جنوری کے دوران کے کڈنی سینٹر میں 2896 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے، مجموعی طور پر کڈنی سینٹر میں 159781 ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، روزانہ اوسطاً 107 سے زائد ڈائیلسز کئے جارہے ہیں، کڈنی سینٹر گردے کے مستحق مریضوں کے لیے ایک جدید سہولت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صدر کڈنی سینٹر میاں اعجاز احمد،چوہدری اظہر حسین،جاوید بٹ،چوہدری محمد اصغر،ڈاکٹر عباس گوندل،شاہد اکبر،خالد پرویز منگا،محمد اشرف بھٹہ،مہرعبدالرحمن،عمر سہیل بھٹہ،ڈاکٹر زاہد ظہیر، قمرالزماں، محمد شہزاد اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماہ جنوری کے دوران 1کروڑ 29 لاکھ 42 ہزار 702 روپے اخراجات آئے، ادویات پر 1 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 273 روپے خرچ ہوئے،تنخواہ کی مد میں 15لاکھ 47ہزار 161اور آپریشنل اخراجات پر 9 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، جبکہ کے ماہ جنوری کے دوران 1 کڑور 10لاکھ 80ہزار 899 روپے کی آمدن ہوئی، ماہ جنوری کے دوران 2896 ڈائیلسز کئے گئے، 2174 ڈائیلسز مکمل مفت، 545 نے جزوی جبکہ 177 مریضوں نے مکمل ادائیگی کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کڈنی سینٹر کے لئے ڈونرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، کڈنی سینٹر گردے کے مریضوں کے لیے ایک جدید سہولت ہے، جہاں غریب مریضوں کو مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، مخیر حضرات کڈنی سینٹر کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں تاکہ اس کار خیر کو بہترین انداز میں جاری رکھا جاسکے، اجلاس کے اختتام پر جی ایف سی فین نے 10 لاکھ، عمر سہیل بھٹہ نے ڈیڑھ لاکھ، اشرف بھٹہ نے ایک لاکھ، خالد پرویز منگا نے 3 لاکھ، شاہد اکبر نے ڈیڑھ لاکھہزار روپے کے عطیات کڈنی سینٹر کے لئے پیش کئے،جبکہ وسیم شہزاد اور محمد نبیل کو بہترین کارکردگی پر 30 30 ہزار روپے انعام دیا گیا۔