حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان پیکیج 2024 کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہو
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان پیکیج 2024 کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماہِ صیام میں رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی خریداری میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیا جائےگا۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں شہریوں کے رمضان بازار لگائے جائیں گے، شہریوں کو اشیاء خوردونوش دالیں، آٹا، گھی و دیگر اشیاء سستے داموں معیاری اشیاء میسرہوں گی ،شہریوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک ریلیف پیکج 2024کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں رمضان بازاروں میں معیاری اور ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔