District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
‎ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ کیا
District Government Gujrat News


‎ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ کیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری بھی چیک کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، ہسپتال میں موجود تمام عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مریضوں کو میٹرنٹی ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، تمام طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے، ہسپتال میں ادویات کو اسٹاک ضرورت کے مطابق رکھا جائے، ہسپتال میں مریضوں ہو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تمام ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر ہی مفت فراہم کی جائے، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ ڈاکٹر و و عملہ مریضوں کے ساتھ شفقت اور نرمی کا برتاو کریں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے ۔