ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے صفائی کے ساتھ اردگرد ماحول کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے صفائی کے ساتھ اردگرد ماحول کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے،یہ پیغام ہمارے مذہب نے ہمیں دیاہے۔ان حیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میونسپل سکول گجرات میں ڈاکٹر عبدالرشید گیٹرڈکی کتاب:پلاسٹک کی تین بوتلوں کی کہانی:کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی رونمائی میں طلباء و طالبات موجود ہیں جو کہ صاف ماحول کا پیغام ہر جگہ پہنچائیں گے، صاف ماحول ایک صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، پلاسٹک کا استعمال ترک کردیں، بائیو ڈی گریڈ ایپبل اشیاء کا استعمال کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید گیٹرڈنے کہا کہ ضلع گجرات میں صاف گجرات کمیٹی قائم گئی جو گجرات کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہےانہوں نے کہا کہ اگر ہم پلاسٹک کو استعمال کم نہیں کریں گے تو کینسر سمیت محتلف موزی امراض کا شکارہوتے رہینگے ہم میں سے ہر کوئی صرف تین افراد کو یہ پیغام دے تو تین ہفتوں میں یہ پیغام پوری دیا میں پھیل سکتا ہے تقریب سے مس رابعہ اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔