ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز، ایم ایس ڈاکٹر ظفر مہدی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مستحق مریضوں کے لیے فارمیسی کا افتتاح کیا، اور ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات، صفائی، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری سمیت ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فارمیسی میں مستحق مریضوں کو مفت اددویات میسر ہوں گی، فارمیسی میں اددویات مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق مریضوں کو فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین کہا کہ نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت عامہ کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، مفت اددویات اور ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جارہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت پر رورل ہیلتھ سنٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو خوشگوار ماحول فراہم کی جارہاہے، شہریوں کو صحت عامہ کہ سہولیات کی فراہمی کے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال میں لایا جارہا ہے ۔