District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
میونسپل کارپوریشن گجرات میں کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
میونسپل کارپوریشن گجرات میں کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار سمیت افسران و ملازمین نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز ہز تہوار پر ان ملازمین /سینٹری ورکرز کی وجہ سے ہم سب کو صاف اور خوبصورت ماحول میسر ہوتا ہے، یہ ملازمین شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کرتے ہیں ان کی خوشیوں میں شریک ہونا اعزاز کی بات ہے، مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات یقینی بنارہے ہیں، کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کے لیے صفائی، سمیت تقریبات کے لئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے افسران مسیحی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اور مل کر کرسمس کی خوشیوں کو منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ملازمین میں تحائف اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔