District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے اور جناح چوک کی تزئین و آرائش کے من
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے اور جناح چوک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا، جناح چوک تزئین و آرائش اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تنصیب کے اخراجات رضوان دلدار نے برداشت کئے، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، رضوان دلدار چوہدری، میاں اعجاز احمد، امتیاز کوثرسی او ضلع کونسل ملک ابرار ،صدر پریس کلب گجرات بشارت حسین لودھی،جنرل سیکٹریری راجی ریاض راسخ،چوہدری اظہر حسین، اختر حسین جوڑا،ڈاکٹر اعجاز بشیر، عمر سہیل بھٹہ،وقاص مرزا، چوری نصیر احمد،سینئر صحافی طفیل میر،راجہ تیمور طارق،نوید شاہ سمیت دیگر معززین شہر نے اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کی بیوٹفیکشن اور صفائی کے لئے گجرات صاف کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، گجرات صاف کمیٹی میں صحافی برادری سمیت گجرات کی کاروباری و سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، گجرات صاف کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں گجرات کی بیوٹفیکشن اور تزئین و آرائش کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، جناح چوک کی تزئین و آرائش و مجسمہ بانی پاکستان کی تنصیب بھی گجرات صاف کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں کیاگیا، گجرات صاف کمیٹی کے فورم پر جناح چوک تزئین و آرائش و مجسمہ بانی پاکستان کی تنصیب کے اخراجات کی ذمہ داری رضوان دلدار چوہدری نے قبول کی اور آج اپنے رضوان دلدار چوہدری نے صاف گجرات کمیٹی کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنایا ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات صاف کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ مل شہر کو صاف اور خوبصورت بنائیں گے، مرکزی چوراہوں کی تزئین و آرائش، جی ٹی روڈ پر مانومنٹ کی تعمیر، شجرکاری سمیت دیگر منصوبے زیر غور ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رضوان دلدار چوہدری اور گجرات کی کاروباری برادری کو گجرات شہر کے لیے بے لوث خدمات پر سراہا۔