ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی سیزن میں بہترین اقدامات اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے ضلع گجرات ڈینگی سے محفوظ رہ
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی سیزن میں بہترین اقدامات اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے ضلع گجرات ڈینگی سے محفوظ رہا، ڈینگی سیزن میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ڈینگی سرویلنس کی بہترین کے لیے اقدامات یقینی بنائے، محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کی محنت قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ آئندہ سال کے لئے تمام اینڈروئیڈ یوزرز اور سرویلنس ٹیموں کی از سرنو ٹریننگ کا اہتمام کرے، اسکول ایجوکیشن سمیت تمام محکموں کے اہلکاروں کی ٹریننگ کروائی جائے، محکمہ صحت جنرل پریکٹیشنر کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے، جنرل پریکٹیشنر بھی ڈینگی کے مشتبہ مریض ری پورٹ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس یقینی بنائے، ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈینگی سے بچاو کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔